25 نومبر، 2016، 3:21 PM

قم میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کے پیکر پاک کو تشییع کے بعد سپرد خاک کردیا گيا

قم میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کے پیکر پاک کو تشییع کے بعد سپرد خاک کردیا گيا

قم میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کی تشییع جنازہ میں رہبر معظم کے نمائندے ، تینوں قوا کے سربراہان ، علماء ، طلاب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انھیں حضرت معصومہ (س) کے حرم میں سپرد خاک کردیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ  قم میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کی تشییع جنازہ میں رہبر معظم کے نمائندے ، تینوں قوا کے سربراہان ، علماء ، طلاب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انھیں حضرت معصومہ (س) کے حرم میں سپرد خاک کردیا گيا۔مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کی تشییع جنازہ میں صدر حسن روحانی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، مراجع عظام آیت اللہ العظمی جوادی آملی، آیت اللہ العظمی جعفرسبحانی ، رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام محمدی گلپائگانی ، ایران میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے شہرستانی ، حجۃ الاسلام سید حسن خمینی اور سید علی خمینی ، وزیر صحت ڈاکٹر ہاشمی ، انٹیلیجنس کے وزیر علوی ، مدیر حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی اور قم کے امام جمعہ اور حضرت معصومہ (س) کے حرم کے متولی آیت اللہ سعیدی نے شرکت کی۔ آیت اللہ موسوی اردبیلی کے پیکر پاک پر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی نے نماز جنازہ ادا کی۔ مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کو حضرت معصومہ (س) کے حرم میں سپردخاک کردیا گیا۔ آج نماز مغرب و عشا کے بعد مسجد اعظم میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس منعقد کی جائےگی۔

News ID 1868550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha